بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ سے چین کے دورے پر آئے ہوئے مشرقی تیمور کےصدر راموس ہورٹا نے بیجنگ میں ملاقات کی۔پیر کے روز اس موقع پرشی جن پھنگ نےدونوں کہا کہ چین اور مشرقی تیمور کے درمیان دیرینہ روایتی دوستی ہے ۔ چین نے سب سے پہلے مشرقی تیمور کی آزادی کو تسلیم کیا اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ممالک نے ہمیشہ مخلصانہ طور پر ایک دوسرے کی مدد کی ہے اور مختلف سیاسی نظاموں، ترقی کی سطحوں، تاریخ اور ثقافت کے باوجود ممالک کے درمیان باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کا نمونہ قائم کیا گیا ہے ۔ چین ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دے گا جس سے عالمی اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی ترغیب اور مواقع میسر آئیں گے۔ چین فریقین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچانے کے لئے مشرقی تیمور کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
راموس ہورٹا س نے کہا کہ 1976 کے بعد سے، انہوں نے کئی بار چین کا دورہ کیا ہے اور چین میں رونما ہونے والی نمایاں تبدیلیوں کو دیکھا ہے. گہری بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر چین کثیرالجہتی کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور دیگر اہم عالمی انیشی ایٹوز کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے سعودی عرب اور ایران نیز مختلف فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کو فروغ دیا ہے ، علاقائی اور عالمی امن اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے ایک پرامن اور ذمہ دار عالمی طاقت کے طور پر چین کے کردار اور اثر و رسوخ کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مشرقی تیمور ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔
مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے منصوبے اور زراعت، گرین ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل اکانومی اور فضائی نقل و حمل کے شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
فریقین نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے چین اور مشرقی تیمور کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔
اس سے قبل بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ر اموس ہورٹا کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز