بیجنگ (نمائندہ خصوصی) ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے منقعدہ پریس کانفرنس میں کسٹمز کی جنرل ایدمنسٹریشن کے انچارج کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے چین کی غیر ملکی تجارت میں سالانہ اوسطاً 1.6 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا ہے جو ایک درمیانے درجے کی معیشت کے حامل ملک کے کل سالانہ درآمدی حجم کے برابر ہے۔ چین کی اشیاء کی کل تجارت مسلسل سات سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اور چین 150 سے زائد ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے ۔ غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کی تعداد 2012 کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ سال 2024 کی پہلی ششماہی میں، چین کی غیر ملکی تجارت نے پہلی بار 21 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا جو ایک نئی بلندی ہے۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین کی غیر ملکی تجارت زیادہ متحرک ہوئی ہے ،اس کا حجم بڑھا ہے اور اس کی ساخت بہتر ہوئی ہے ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز