اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) ایران، چین، الجزائر اور روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے ہنگامی اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے فو چھونگ نے چین کی جانب سے اس قتل کی سخت مخالفت اور مذمت کی ہے ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی نمائندے نے کہا کہ یہ امن کی کوشش اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں ہر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے بنیادی اصول کے لئے تباہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کو شدید تشویش ہے کہ یہ واقعہ علاقائی صورت حال میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔فو چھونگ نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ فریقوں کو اشتعال انگیز اور خطرناک کارروائیوں سے صورتحال کو بگاڑنے کے بجائے عالمی برادری کی جنگ بندی کی اپیل کے مطابق سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل درآمد کرنا چاہیئے اور بین الاقوامی مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر کرنے اور خطے میں امن بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ چین حالیہ عرصے میں غیر ذمہ دار انہ واقعات کے سلسلے بشمول جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے چین کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ طاقت کا غلط استعمال مسئلہ کا حل نہیں بلکہ اس سے بحران مزید سنگین ہو گا ۔
Trending
- وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے
- چائنا میڈیا گروپ کی دستاویزی فلم” اخلاص “
- سربیا کے صدر، پہلے سرکاری دورہ چین کے لیے بیجنگ پہنچ گئے
- وزیر اعظم شہباز شریف کی ہانگ چو میں چائنا پاکستان بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت
- موجودہ صدی میں تیزی سے تبدیلیاں رونماں ہو رہی ہیں، چینی نائب وزیراعظم
- وزیرِاعظم شہباز شریف چین کے دورے پر ہانگ چو پہنچ گئے
- چین یونیسکو کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، ڈائریکٹر جنرل یونیسکو
- غیر ملکی ادارے 2026 اپیک چینی سال کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں
- چین میں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں 287.69 بلین یوان کی غیر ملکی سرمایہ کاری