پیرس اولمپکس میں چین کو بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز کا گولڈ میڈل دلانے کے بعد خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش ہوگئی، خاتون کھلاڑی نے یہ پیشکش قبول بھی کرلی۔
پیرس اولمپکس میں چین کی بیڈ منٹن خاتون کھلاڑی ۔ ہاونگ یاکیونگ نے سونے کا تمغا اپنے نام کیا، جس کے بعد بیڈ منٹن کے مینز ڈبلز کے ہم وطن کھلاڑی لیویوچن نے ہاونگ یاکیونگ کو شادی کی پیشکش کی، لیویوچن نے ہاونگ یاکیونگ کے ساتھ مل کر چین کے لیے مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا۔

لیو یوچن اور ہاونگ یاکیونگ مکسڈ ڈبلز پلئیرز کے ساتھ ساتھ ایک عرصے سے ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں، ہاونگ یاکیونگ نے لیویوچن کی شادی کی پیشکش قبول کر لی اور ہاں بول دی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پیرس اولمپکس میں کسی کھلاڑی نے خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کی ہو، اس سے قبل ارجنٹائن کی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلو سائمونٹ نے ہم وطن ہاکی کی کھلاڑی ماریہ کو شادی پیشکش کی، دونوں کھلاڑیوں کی اولمپک ولیج میں منگنی بھی ہوئی۔
ماریہ اور پابلو اس سے پہلے بھی اولمپکس میں شرکت کرچکے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی ہیں۔