بیجنگ (بزنس رپورٹ) چین کی وزارت تجارت کے معاون وزیر تھان ون ہونگ نے کہا ہے کہ چین کی وزارت تجارت متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کھلے پن کو وسعت دینے اور صنعتوں کے فروغ سمیت دیگر پہلوؤں سے متعدد عملی اور موثر مخصوص پالیسیوں اور اقدامات متعارف کروائےگی تاکہ ہمہ جہت انداز سے چین میں خدمات کی کھپت کو فروغ دیا جا سکے۔ہفتہ کے روز تھانگ ون ہونگ نے کہا کہ چین کھلے پن پر زور دیتے ہوئے سروس انڈسٹری کے لئے مارکیٹ تک رسائی میں نرمی کو فروغ دےگا ، سرحد پار خدمات کی تجارت کے کھلے پن کے معیار کو بہتر بنائےگا تاکہ زیادہ تر مختلف اور اعلی معیار کی خدمات فراہم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی وزارت تجارت نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر خدمات کی کھپت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک کوآرڈینیشن میکانزم قائم کیا ہے ، اور کیٹرنگ اور اکاموڈیشن ، ثقافتی سیاحت اور تفریح ، صحت اور بزرگوں کی دیکھ بھال ، تعلیم اور کھیل ، اور روزمرہ زندگی کی خدمات سمیت دیگر کلیدی شعبوں میں کھپت کو فروغ دینے کے لئے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرے گا۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات
- چین کے ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کا پروگرام شیڈول جاری
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی نشریات