بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے ہوئے کہا ہے کہ 7 اور 8 اگست کو فلپائنی فوجی طیاروں نے دو بار ہوانگ یئن جزیرے کے قریب فضائی حدود میں گھس کر چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی، جس پر چینی فوج نے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے ۔ یہ آپریشن پیشہ ورانہ اور معیاری ہے اور چینی ملکی قوانین اور بین الاقوامی قوانین سے مطابقت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن نے امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں نام نہاد مشترکہ گشت کے دوران چین کے ہوانگ یئن جزیرے کی فضائی حدود میں گھسنے کے لیے فوجی طیارے بھیجے تھے، جو کہ بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی ہے۔ بدھ کے روز لین جیئن نے کہا کہ ہوانگ یئن جزیرہ چین کا علاقہ ہے اور چین کی ہوانگ یئن جزیرے اور اس سے ملحقہ سمندری اور فضائی حدود پر ناقابل تردید خودمختاری ہے۔ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ فلپائن کو فوری طور پر ہوانگ یئن جزیرے پر اپنی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرنی چاہئیں۔ چین اپنی قومی و علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے مضبوط تحفظ کے لیے قانون کے مطابق پرعزم اقدامات کرتا رہے گا۔
Trending
- روس اور امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا ماسکو میں انعقاد
- آسیان چین تعاون سے دوطرفہ تعلقات میں مضبوط توانائی پیدا ہوئی ہے، سیکرٹری جنرل آسیان
- امید ہے کہ جاپان عملی اقدامات کے ذریعے چین-جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو آگے بڑھائےگا ، چینی وزارت خارجہ
- چین کی صارفی مارکیٹ اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پرکشش ہے، چینی میڈیا
- چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ یون نان کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا، چینی صدر
- چین کی جانب سے پاکستان سمیت 15 ممالک کو ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد کی فراہمی
- یون نان کی کافی چین کی نمائندگی کرتی ہے، چینی صدر
- جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت
- کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ