اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی صورتحال پر ایک اجلاس منعقد کیا۔جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا کہ غزہ میں فوری طور پر پائیدار جنگ بندی کا قیام عمل میں لانا چاہیئے اور یمن اور بحیرہ احمر سمیت علاقائی کشیدگی میں جلد از جلد کمی کو فروغ دیا جانا چاہیئے۔
چینی مندوب نے کہا کہ چین یمنی حکومت اور حوثی مسلح افواج کے درمیان مالی اور ہوابازی کے معاملات پر حالیہ معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امید ہے کہ متعلقہ فریق اسے ایک مثال کے طور پر لیں گے، یمنی عوام کے مفادات اور بہبود کی بنیاد پر سیاسی تصفیے کی عمومی سمت پر عمل کریں گے، مداخلت کو ختم کریں گے اور مل کر آگے بڑھیں گے۔ تنازعات کو بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے اور مشترکہ طور پر ایک جامع سیاسی عمل کو فروغ دیا جائے جس کی قیادت اور ملکیت یمن کی اپنی ہو۔
چین نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی تشویشناک ہے۔ چین نے ایک بار پھر حوثی مسلح افواج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق بحیرہ احمر کے پانیوں میں تمام ممالک کے تجارتی بحری جہازوں کے نیویگیشن حقوق کا احترام کریں، ہراساں کرنا بند کریں اور بحیرہ احمر کے پانیوں میں آبی گزرگاہوں کی حفاظت کو برقرار رکھیں۔ چین نے دیگر متعلقہ فریقوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو بڑھانے والے اقدامات کرنا بند کریں۔
چینی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ یمن اور بحیرہ احمر کی صورتحال کا غزہ کے تنازعے سے گہرا تعلق ہے، غزہ میں جنگ بندی کا حصول مشکل ہو گیا ہے اور اس کے منفی اثرات نے علاقائی عدم استحکام کو بڑھا دیا ہے۔ چین نے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر جلد عمل درآمد پر زور دیا تاکہ غزہ میں فوری طور پر پائیدار جنگ بندی حاصل کی جاسکے اور یمن اور بحیرہ احمر سمیت علاقائی کشیدگی میں جلد کمی کو فروغ دیا جاسکے۔
Trending
- چین کی جانب سے امریکہ کے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے برآمدی کنٹرول کے نئے اقدامات کی سختی سے مخالفت
- چین کی غیر ملکی تجارت نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں، چینی میڈیا
- چھون یون ، بہتے چین کی گواہی دیتا ہے
- ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد
- گیارویں چین برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ میں 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 2024 میں 12 ملین سے تجاوز کر گئی
- چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی صدر
- شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے ہم وطنوں کے لیے سوگ
- چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت2024 میں 43.85 ٹریلین یوآن رہی
- فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اور یونائیٹڈ نیشنز سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے درمیان پہلے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد