سترہویں پیرا اولمپک گیمز 28 اگست سے 8 ستمبر تک فرانس کے شہر پیرس میں منعقد ہوں گے ۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں پیرس پیرا اولمپک گیمز کے لیے چینی وفد کا قیام عمل میں آیا۔یہ گیارہوا ں موقع ہے جب چین سمر پیرا اولمپکس میں شرکت کے لیے ایک وفد بھیج رہا ہے ۔
چینی وفد میں شامل افراد کی کل تعداد 516 ہے۔ان میں 126 مرد اور 158 خواتین ایتھلیٹس پر مشتمل کھلاڑیوں کی تعداد 284 ہے اور دیگر افراد میں 232 کوچز، عملے اور مسابقتی معاون اہلکار شامل ہیں۔ یہ تمام ایتھلیٹس شوقیہ ہیں، جن میں مزدور، کسان، طلباء، سرکاری ملازمین اور فری لانسرز شامل ہیں۔ ان میں سے 189 نے پہلے بھی پیراو لمپکس میں حصہ لیا ہے، اور 95 کھلاڑی پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ چینی وفد ان پیرا اولمپک گیمز میں 19 بڑے ایونٹس میں کل 302 مقابلوں میں حصہ لے گا۔
پیرس پیرا اولمپک گیمز میں 22 بڑے ایونٹس اور 549 مقابلے ہوں گے اور تقریباً 160 ممالک اور علاقوں کے 4,400 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز