ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ ویتنام کے صدر سورن لام 18 سے 20 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وہ خصوصی طیارے کے ذریعے گوانگ جو پہنچے اور ویتنام کے لیے دوستانہ جذبات رکھنے والے چینی حلقوں سے ملاقات کی۔
چین اور ویتنام پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے ہیں۔دونوں کی مشترکہ ثقافتیں ہیں، یکساں نظریات اور مشترکہ تقدیر رکھتے ہیں۔ ملاقات میں ویتنام کے لیے دوستانہ جذبات رکھنے والے چینی حلقوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی دل کو چھو لینے والی کہانیوں نے چین ویتنام دوستی کا عمدہ اظہار کیا ۔اس موقع پر سورن لام نے ویتنامی اور پرانی نسل کے چینی رہنماؤں کے مابین دوستانہ تبادلوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ویتنام ، ویتنام اور چین کے درمیان "کامریڈوں اور بھائیوں” کی روایتی دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہمیشہ چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین وہ پہلا ملک ہے جس کا انہوں نے دورہ کیا ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز