چنگھائی تبت سطح مرتفع کی دوسری جامع سائنسی تحقیقات کے نتائج پر ایک پریس کانفرنس شی زانگ خوداختیار علاقے میں منعقد ہوئی۔اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چنگھاَئی تبت سطح مرتفع، جو ایشیا کا آبی ٹاور ہے، گرم، مرطوب اور سرسبز ہو رہا ہے۔ گزشتہ 15 سالوں میں ، چنگھائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی نظام نے مجموعی طور پر بہتری کا رجحان ظاہر کیا ہے ۔ بہترین گھاس کے میدان اور جنگلات کے رقبے کے تناسب میں بالترتیب 6 فیصد اور 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پانی اور مٹی کے تحفظ، اور ریت کی روک تھام میں بالترتیب 1 فیصد ، 2فیصد اور 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اور ماحولیاتی نظام کی خدمت کے افعال کو بتدریج بہتر بنایا گیا ہے . اس کے ساتھ ہی چنگھائی تبت سطح مرتفع سالانہ 65 ملین ٹن سے زیادہ کاربن سرپلس کا حامل ہے، جس نے ملک کی کاربن نیوٹرلٹی میں بھی کردار ادا کیا ہے۔
سائنسی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس صدی میں ایشیائی واٹر ٹاور کے انتہائی گرم اور مرطوب مرحلے میں داخل ہونے کی توقع ہے اور اس صدی کے آخر تک کچھ علاقوں میں گلیشیئر مواد کا نصف سے زائد ختم ہو جائے گا، جھیل کے آبی ذخائر میں 10 میٹر سے زیادہ اضافہ ہو جائے گا، اور ایشیائی واٹر ٹاور کی پانی کی فراہمی کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، اس ضمن میں زیادہ موثر پائیدار آبی وسائل کے انتظام کے اقدامات پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات برسوں میں سائنسی محققین نے 3 ہزار سے زائد نئی انواع دریافت کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ معدوم ہو چکی ہیں یا کئی سالوں سے دیکھی نہیں گئی ہیں۔
Trending
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت
- چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی آپریشن مئی میں مستحکم رہا
- مستقبل کی صنعتوں کی ترقی میں عمدہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے، چینی صدر