تخفیف اسلحہ کے لئے چینی سفیر شین جیان نے چینی وفد کے ساتھ جنیوا میں ہونے والی اسلحے کی تجارت کے معاہدے کے فریقوں کی دسویں کانفرنس میں شرکت کی۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق عام مباحثے میں اپنی تقریر میں شین جیان نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت روایتی ہتھیاروں کی عالمی تجارت کو ریگولیٹ کرنے والی واحد قانونی دستاویزکے طور پر ، اسلحے کی تجارت کا معاہدہ عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی سلامتی و حکمرانی کو فروغ دینے میں خصوصی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں معاہدے میں چین کی شمولیت عالمی گورننس کے نظام کا دفاع کرنے، کثیر الجہتی کی حمایت کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے چین کے خلوص اور عزم کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے کی اگلی دہائی کو دیکھتے ہوئے، چین تجویز کرتا ہے کہ سب سے پہلے، کثیر الجہتی کو برقرار رکھنا اور مشترکہ سلامتی کو فروغ دینا ہوگا۔دوسرا یہ کہ معاہدے کے مقصد کو پورا کرنا اور قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا ۔ تیسر ی تجویز یہ ہے کہ عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لئے تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس معاہدے کے اختیارات اور قوت کو مسلسل بڑھایا جاسکے اور دنیا میں مشترکہ سلامتی اور دیرپا امن کے حصول میں نیا کردار ادا کیا جاسکے۔
اسلحے کی تجارت کا معاہدہ، جو اقوام متحدہ کے فریم ورک میں اسلحے کی تجارت کے میدان میں واحد بین الاقوامی قانونی دستاویز ہے، دسمبر 2014 میں نافذ العمل ہوا۔یوں سال 2024 اس معاہدے کے نفاذ کا دسواں سال ہے۔ اب تک 115 تنظیموں اور 27 ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات