چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں سینئر امریکی عہدیداروں کی نیویارک میں دلائی لامہ سے ملاقات سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔ جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ ہر کوئی جانتا ہے، 14 ویں دلائی لامہ کوئی سادہ مذہبی شخصیت نہیں ہیں، نہ ہی وہ ایک غیر متشدد اور پرامن شخص ہیں، بلکہ ایک سیاسی جلاوطن ہیں جو مذہب کے لبادے میں چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ چین کسی بھی ملک کی جانب سے دلائی لامہ کو کسی بھی حیثیت سے دوروں کی اجازت دینے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور کسی بھی ملک کے سرکاری عہدیداروں کی جانب سے دلائی لامہ سے ملاقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
امریکہ کی جانب سے شی زانگ کے لیے نام نہاد خصوصی کوآرڈینیٹر کا قیام چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جسے چین نے کبھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ شی زانگ سے متعلق امور کی اہمیت کو مکمل طور پر تسلیم کرے، دلائی لامہ گروہ کی چین مخالف علیحدگی پسند فطرت کو تسلیم کرے، شی زانگ سے متعلق امور پر اپنے وعدوں کی پاسداری کرے، چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا خلوص دل سے احترام کرے، اور دلائی لامہ کو امریکہ میں سیاسی علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت دینے اور ان کے ساتھ کسی بھی طرح کے رابطے میں ملوث ہونے سے گریز کرے ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز