چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ماسکو میں روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے ساتھ چینی اور روسی وزرائے اعظم کے 29 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق لی چھیانگ اور میخائل میشوسٹن نے چین روس سرمایہ کاری اور توانائی تعاون کمیٹی، چینی اور روسی وزرائے اعظم کے باقاعدہ اجلاسوں کی کمیٹی، شمال مشرقی چین اور روس کے مشرق بعید کی بین الحکومتی تعاون کمیٹی اور افرادی تعاون سے متعلق چین۔روس کمیٹی کے نمائندوں کی ورک رپورٹس سنیں۔
دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کی کمیٹیوں کے کام کی مکمل توثیق کی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور روس کے درمیان عملی تعاون ایک دوسرے کے فوائد کی تکمیل کرتا ہے اور اس میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ فریقین کو تعاون کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنانا چاہئے، زراعت اور توانائی جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مستقل طور پر فروغ دینا چاہئے اور ڈیجیٹل معیشت اور سبز ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہئے۔
ملاقات کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے چین اور روس کے وزرائے اعظم کے 29 ویں باقاعدہ اجلاس، چین روس سرمایہ کاری تعاون منصوبے کے خاکہ کے نئے ورژن سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، کیمیائی صنعت، گرین کنسٹرکشن، میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو، سرحد پار کارگو نقل و حمل اور شہریوں کے تبادلوں کی سہولت کے شعبوں میں متعلقہ تعاون کمیٹی کے اجلاسوں کے منٹس اور تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔
Trending
- چین۔پاکستان تعلقات ایک نئی اسٹریٹجک سطح پر پہنچ چکے ہیں، چینی میڈیا
- ”تائیوان کی علیحدگی“ کا راستہ بند گلی کی جانب لے جاتا ہے، چینی وزارتِ دفاع
- محصولات کا مسئلہ ہمیشہ چین اورامریکہ کے تجارتی تعلقات کا ایک اہم مسئلہ رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت
- یورپی فریق کو چین-یورپ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو غیر جانب دارانہ انداز میں دیکھنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور پاکستان کی افواج کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ، چینی وزارت دفاع
- چین اور امریکہ کے تعلقات دو طرفہ تعلقات کے دائرے سے زیادہ اہم ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین-امریکہ دوستی کی کہانیاں عوام لکھتے ہیں، چینی صدر
- چین اور سورینام کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- چین اور آسٹریا کے تعلقات نے مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر
- چین سربیا کے درمیان تعاون کو نئی محرک قوت ملی ہے، چینی میڈیا