بیجنگ (سی پیک پرو) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے اگست میں چین کی لاجسٹکس صنعت کے خوشحالی انڈیکس اور ویئر ہاؤسنگ انڈیکس کا اعلان کیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اگست میں ، چین کی لاجسٹکس صنعت کا خوشحالی انڈیکس 51.5فیصد رہا ، جو جولائی کے مقابلے میں 0.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ صنعتوں کے لحاظ سے، صنعتی مصنوعات کے لاجسٹکس میں ، آٹوموبائل اور پارٹس مینوفیکچرنگ ، الیکٹریکل مشینری مینوفیکچرنگ اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ کے لئے لاجسٹکس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس سے ہوائی نقل و حمل کی صنعت ، ویئر ہاوسنگ اور ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مجموعی کاروباری اشاریے بالترتیب 57فیصد، 52فیصد اور 52.5فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ آبی پیداوار، پھلوں اور سبزیوں، آؤ ٹ ڈور تفریحی مصنوعات، اور کھیلوں کی مصنوعا کے آرڈرز میں ماہ بہ ماہ 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا. علاقوں کے لحاظ سے ، اگست میں چین کے مشرقی ، وسطی اور مغربی علاقوں میں لاجسٹکس کاروبار کا حجم بحال ہو رہا ہے،ان میں سے مشرقی علاقے میں لاجسٹکس بزنس انڈیکس میں ماہ بہ ماہ 0.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جوکہ تینوں علاقوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔
اگست میں چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس 50.2 فیصد رہا جو جولائی کے مقابلے میں 3.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے جو مسلسل چار ماہ تک کمی کا رجحان ختم کرکےدوبارہ توسیع کی حد پر واپس آگیا ہے۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات