ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں اپنے سپیل کے تمام 4 اوورز ہی میڈن کرا دیے۔ آیوش شکلا نے ہفتے کو منگولیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اپنے 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دیے ایک وکٹ حاصل کی۔ آیوش شکلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تمام 4 اوورز میڈن کروانے والے دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔ان سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن وہ بولرز تھے جنہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ایک بھی رن دیے بغیر اپنی 4 اوور کا اسپیل مکمل کیا۔ اس کے علاوہ 2021ء میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی بولر نے بھی 4 میڈن اوورز کرائے تھے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی میچ میں ایک بولر زیادہ سے زیادہ 4 اوورز ہی کرواسکتا ہے، اس لیے اس کا مکمل اسپیل 24 گیندوں کا ہی ہوتا ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز