وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

0

  اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں حج پالیسی 2025 سمیت 11نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں دن 11 بجے ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں گھریلو تشدد بل 2024 کی منظوری اور صاف توانائی کے چارٹر کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

فارمیسی کونسل آف پاکستان کی تشکیل نو پر غور ہوگا جبکہ نیوٹک کے نجی ممبرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.