بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے جمعہ کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور غیر ملکی ممالک کے درمیان افراد کے تبادلے کو مزید آسان بنانے کے لئے چین نے ویزا فری ممالک کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق بلغاریہ، رومانیہ، کروشیا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، مالٹا، ایسٹونیا ، لیٹویا اور جاپان کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے 30 نومبر 2024 سے 31 دسمبر 2025 تک ویزا فری پالیسی ناف کی جائے گی۔اس کے علاوہ چین نے ویزا فری پالیسی کو مزید بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں ایکسچینج وزٹس کی بنیاد پر ویزا فری انٹری اور ویزا فری قیام کی مدت کو موجودہ 15 دن سے بڑھا کر 30 دن کرنا شامل ہے۔30نومبر 2024 سے 38 ویزا فری ممالک بشمول مذکورہ 9 ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کاروبار، سیاحت، رستہ داروں اور دوستوں سے ملنے کے لیے 30 دن کے لیے ویزا کے بغیر چین میں داخل ہو سکتے ہیں
Trending
- وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے
- چائنا میڈیا گروپ کی دستاویزی فلم” اخلاص “
- سربیا کے صدر، پہلے سرکاری دورہ چین کے لیے بیجنگ پہنچ گئے
- وزیر اعظم شہباز شریف کی ہانگ چو میں چائنا پاکستان بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت
- موجودہ صدی میں تیزی سے تبدیلیاں رونماں ہو رہی ہیں، چینی نائب وزیراعظم
- وزیرِاعظم شہباز شریف چین کے دورے پر ہانگ چو پہنچ گئے
- چین یونیسکو کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، ڈائریکٹر جنرل یونیسکو
- غیر ملکی ادارے 2026 اپیک چینی سال کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں
- چین میں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں 287.69 بلین یوان کی غیر ملکی سرمایہ کاری