بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے لائی چھنگ ڈے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس ماہ کے آخر میں بحرالکاہل کے تین “سفارتی ممالک” کے دورے کے حوالے سے سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے اور عالمی برادری کا اس پر عمومی اتفاق رائے ہے۔انہوں نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کی جانب سے “سفارتی ممالک” کے نام نہاد دورے کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی جوڑ توڑ اور “علیحدگی” کے لیےاشتعال انگیزی کے اقدامات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ایک چین کے اصول پر قائم عالمی برادری کے مضبوط عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا اور نہ ہی چین کی حتمی وحدت کے تاریخی رجحان کو روک سکتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد تاریخی رجحان کو تسلیم کریں اور ایسے درست فیصلے کریں جو ان کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے عین مطابق ہوں
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات