بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں چائنا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کارپوریشن اور چھونگ چھنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے اشتراک سے بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 چین کے شہر چھونگ چھنگ میں منعقد ہوا۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فورم میں 30 ممالک اور خطوں سے متعلقہ شعبوں کے 160 نمائندوں، ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔چھونگ چھنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری یوآن جیاجون ،چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور نائب صدر ہو جن جون،ایشیا پیسفک براڈکاسٹنگ یونین کے سیکرٹری جنرل احمد ندیم اور عرب اسٹیٹس براڈکاسٹنگ یونین کے سیکرٹری جنرل عبدالرحیم سلیمان نے اس فورم کے ساتھ ساتھ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھتر ویں سالگرہ منانے کے لیے اینیمیشن کلاسیکس نمائش کا مشترکہ افتتاح کیا۔شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شاہراہ ریشم نہ صرف تعاون اور خوشحالی بلکہ تہذیب اور دوستی کا راستہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا تعاون کو گہرا کرنے، شاہراہ ریشم کی کہانی بیان کرنے اور بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیےایک پلیٹ فارم قائم کرنا ضروری ہے۔اب تک بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی کے اراکین میں 64 ممالک اور خطوں کے 148 مین اسٹریم میڈیا اور دیگر ادارے شامل ہو چکے ہیں ۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات