اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ یوکرین پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ یوکرین بحران بدستور جاری ہے اور حالیہ دنوں زمینی جنگ میں مزید شدت آئی ہے۔ہتھیاروں کی تعداد اور اقسام میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار اور کلسٹر بم بھی جنگ میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں بھی استعمال کی جائیں گی۔جمعرات کے روز چینی نمائندے نے کہا کہ چین کو جنگ کی شدت میں اضافے پر تشویش ہے اور ایک بار پھر تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ تحمل سے کام لیتے ہوئے طاقت کے استعمال کو ترک کریں، امن اور عوام کو اہمیت دیتے ہوئے مذاکرات شروع کریں اور جنگ بندی کریں۔اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب مستقل نمائندے رابرٹ ووڈ کے بیان میں روس۔شمالی کوریا تعاون کے حوالے سے چین کے ذکر پر اپنے ردعمل میں گنگ شوانگ نے نشاندہی کی یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ یوکرین بحران شروع ہونے کے بعد سے چین مذاکرات اور امن کے لئے کوشش کر رہا ہے۔ چین امریکہ سمیت تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں چین کا ساتھ دیں۔
Trending
- ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال
- احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کون ہے؟
- ‘شاباش گرین شرٹس’، چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقا کیخلاف میچ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد
- آئی ایم ایف سربراہ کا اے آئی کے باعث دنیا بھر میں متعدد ملازمتیں ختم ہونیکا انتباہ
- متعدد ایشیائی ممالک کے دوستوں کی چین کے “آئس سٹی” ہاربن میں ایک ساتھ چینی نئے سال کے جشن میں شرکت
- چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
- آسٹریلوی فوجی طیارے نے چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی، چینی وزارت خارجہ
- چینی وزیراعظم نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے
- قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے چینی صدر کے اہم خیالات کی مطالعاتی کتاب کا اجرا ء
- چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے، چینی سفیر