بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین اپنا نیکسٹ جنریشن بید و سسٹم تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو تکنیکی طور پر زیادہ جدید اور عملی طور پر زیادہ طاقتور ہوگا ، اور اعلی معیار کی خدمات پیش کرے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ منصوبے کے مطابق بیدو نیویگیشن سسٹم کے تین تجرباتی سیٹلائٹ 2027 کے قریب لانچ ہونے والے ہیں جبکہ نیٹ ورک کی تعیناتی تقریبا 2029 تک شروع ہوگی اور نیکسٹ جنریشن بید و سسٹم 2035 تک مکمل ہوجائے گا۔چائنا سیٹلائٹ نیویگیشن آفس کے مطابق نیکسٹ جنریشن بید و سسٹم صارف کے ٹرمینلز کو زمین کی سطح سے خلا تک، میٹر سے لے کر ڈیسی میٹر تک کی درستگی کے ساتھ انتہائی درست نیویگیشن، پوزیشننگ اور ٹائمنگ فراہم کرے گا۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات
- چین کے ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کا پروگرام شیڈول جاری
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی نشریات