بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ نے اپنے اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کا تھیم اور لوگو باضابطہ جاری کیا جو چینی قمری کیلنڈر پر سانپ کے سال کے آغاز کی علامت ہے۔یہ قمری سال جنوری 2025 کے آخر میں شروع ہو گا ۔ چینی قمری کیلنڈر وقت کو 60 سالہ طویل سائیکلز میں تقسیم کرتا ہے اور ہر سال کو 10 “تیانگن” میں سے ایک اور 12 “دیزی” میں سے ایک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔یوں سال 2025 دس”تیانگن”میں سے 乙اور اوربارہ”دیزی”میں سے 巳 کے ملاپ سے 乙巳 کا سال ہوگا۔ گالا کے لوگو میں دو “巳” حروف کو ساتھ ساتھ رکھا گیا ہے۔ بایاں کردار سیدھا ہے ، جبکہ دایاں ایک الٹا آئینہ ہے۔ کرداروں کو رکھنے کا یہ طریقہ “روئی”کے ایک جوڑے کی شکل میں ہوتا ہے۔ روئی ایک آرائشی شے ہے جو چین میں خواہشات کے سچ ہونے کی امید کے اظہار کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے ۔ گالا کا تھیم “سی سی روئی،شینگ شینگ بو شی” ہے جس کا مطلب ہے کہ تما م خواہشات پوری ہوجائیں گی،اور زندگیوں کا سلسلہ لامتناہی رہے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز