بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چھیو شی میگزین کے 23 ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “ہمیں درست راستے پر قائم رہنا اور جدت طرازی پر عمل کرنا چاہئے”۔ یہ مضمون جنوری 2013 سے اگست 2024 تک شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی قوم درست راستے پر قائم رہ کر جدت طرازی کی حامل قوم ہے۔درست راستے پر قائم رہ کر جدت طرازی پر عمل کرنا نئے دور میں ملک کی حکمرانی کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا اہم نظریاتی طریقہ ہے۔ صرف درست راستے پر قائم رہنےسے ہی ہم تخریبی غلطیوں سے بچ سکتے اور صرف جدت طرازی سے ہی ہم وقت کو سمجھ کر اس کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ چینی طرز کی جدیدیت کی تلاش ہی درست راستے پر قائم رہتے ہوئے جدت طرازی کا ایک تاریخی عمل ہے۔چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانےکے نئے سفر میں، ہمیں چینی طرز کی جدیدیت کی چینی خصوصیات، بنیادی تقاضوں اور اہم اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اور ساتھ ہی ملک کی مجموعی ترقی میں جدت طرازی کو نمایاں مقام دینا ہوگا،۔ ہمیں تھیوری، عمل، نظام، ثقافت سمیت دیگر پہلوؤں میں جدت طرازی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا ہوگا، اور ترقی کے نئے شعبوں کو مسلسل کھولنا ہوگا اور ترقی کے لئے نئی قوت محرکہ تشکیل دینا ہوگی۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز