ابوظہبی : عجمان بولٹس نے مورس ویل اسیمپ آرمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر حریف ٹیم کو سیزن کی پہلی شکست سے دوچار کر دیا۔ اینڈریز گوس کی 27 گیندوں پر ناقابل شکست 43 رنز کی اننگز کی بدولت مورس ویل اسمیپ آرمی نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ محمد نبی نے 2 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور اسمیپ آرمی کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انگلینڈ کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ایلکس ہیلز نے 17 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر عجمان بولٹس کو ہدف کا تعاقب کرنے کا موقع فراہم کیا۔ افغانستان کے اسپنرز قیس احمد اور شرف الدین اشرف کی وجہ سے مڈل آرڈر کی ناکامی کے باوجود بولٹس نے میچ جیت لیا۔ اسیمپ آرمی کے لئے نتائج میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی کیونکہ وہ اب بھی ٹیبل ٹاپ پر رہے۔
Trending
- وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن ساؤ شو من کے درمیان اہم ملاقات
- پاکستان کی بڑھتی آبادی نیشنل کرائسز قرار,فوری اقدامات کی ضرورت پر زور
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- دانش نواز کی شاہ رُخ خان سے کہاں ملاقات ہوئی ؟ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
- ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پہلی بار کھل کر بات
- چین میں ہیٹ ویو کی وارننگ کے بعد شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے نئے طریقے اپنا لیے
- امید ہےکہ یورپی یونین چین کے بارے میں زیادہ فعال اور عملی پالیسی پر عمل کرے گی، چینی وزارت خارجہ
- چین خصوصی زرعی مصنوعات کی ترقی میں ترقی پذیر ممالک کی بھرپور حمایت کی ہے، ایف اے او
- گیارہویں ورلڈ سولائیزیشن فورم کا آغاز
- ترسیلات زر میں 26.6 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے: وزیراعظم