بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین میں منعقدہ “1 + 10” ڈائیلاگ میں شریک بڑی بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے چین کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بین الاقوامی سیاست اور معیشت کا مطالعہ کرنے والے متعدد ملکی ماہرین اور اسکالرز نے کہا کہ “1+10” ڈائیلاگ کا انعقاد بروقت ہوا ہے۔ یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس کے ڈین سانگ بائی چھوان نے کہا کہ کچھ ممالک نے بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کو نظر انداز کر کے یکطرفہ طور پر محصولات اور تجارت اور سرمایہ کاری میں تحفظ پسندی کو نافذ کیا ہے، اور آزاد تجارت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ اس تناظر میں چین کو بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے ساتھ موثر تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے اور بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے اہم ذمہ دار افراد کے ساتھ بات چیت ، درحقیقت چین کی آواز کو دنیا تک پہنچانا اور دنیا کو چین کی معاشی صورتحال سے روشناس کرانا ہے۔ چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی صدر چاؤ پھنگ کا ماننا ہے کہ چین عالمی سپلائی چین کا ایک اہم اورکلیدی جزو ہے۔ اس “1+10” ڈائیلاگ کے بعد عالمی سپلائی چین کے استحکام اور ہمواریت کو مزید بہتر بنایا جائے گا، عالمی سپلائی چین کو ترقی پذیر ممالک تک مزید وسعت دی جائے گی، اور عالمی سپلائی چین کی جامع ترقی کی خصوصیات زیادہ نمایاں ہوں گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکنامکس اینڈ پالیٹکس، چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے گلوبل گورننس آفس کے ڈائریکٹر رن لین نے کہا کہ بڑی معیشتوں کے درمیان میکرو اکنامک پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے سے ترقی یافتہ معیشتوں کے منفی اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز