بیجنگ (نمائندہ خصوصی) 13 دسمبر چین میں نانجنگ قتل عام کے متاثرین کو یاد کرنے کا قومی دن ہے۔بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 8 بجے چین پر جاپانی جارحانہ جنگ کے دوران جاپانی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے لاکھوں چینی شہریوں کی یاد میں نانجنگ قتل عام میموریل ہال میں قومی پرچم لہرانے اور پرچم سرنگوں رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ 13 دسمبر 1937 میں نانجنگ قتل عام ہوا ،جس میں تین لاکھ ہم وطن مارے گئے ۔ 2014 میں چین نے 13 دسمبر کو نانجنگ قتل عام کے متاثرہ ہم وطنوں کو یاد کرنے کا قومی دن قراردینے کا قانون منظور کیا تھا۔صبح 10 بجے نانجنگ قتل عام کے متاثرہ ہم وطنوں کو یاد کرنے کے لئے ایک قومی تقریب منعقد کی گئی۔ شہر نانجنگ کے تمام اضلاع، ملک بھر میں جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی میموریل ہالز (میوزیم) اور سمندر پار چینی ایسوسی ایشنز نے بیک وقت متعلقہ سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم