اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10 ویں اجلاس میں دو قراردادیں منظور کی گئیں جن میں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ یو این آر ڈبلیو اے کی سرگرمیوں کی حمایت کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکہ اور اسرائیل نے دونوں قراردادوں کے خلاف ووٹ دیا۔جمعرات کے روز ووٹنگ سے قبل اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ دونوں قراردادیں بین الاقوامی برادری کے جائز مطالبے کی نمائندگی کرتی ہیں اور کچھ انفرادی ممالک کی جانب سے اپنے اتحادیوں کا تحفظ اور چشم پوشی انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ہم نے بین الاقوامی قانون کے اطلاق میں انتخاب اور دوہرے معیار کا ایک غیر معمولی پیمانہ دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا تاکہ غزہ بھر میں رسد کی موثر تقسیم اور انسانی ہمدردی کے اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر دو ریاستی حل کو ازسرنو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ دو ریاستی حل کی بنیادوں کو نقصان پہنچانے والے یکطرفہ اقدامات کی مزاحمت کرنی چاہئے۔ چین جلد از جلد جنگ کی صورتحال میں ٹھہراو لانے ، خطے میں امن بحال کرنے اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے گا
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم