بیجنگ (نمائندہ خصوصی) سی جی ٹی این کے ذریعہ کئے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق 92.4 فیصد جواب دہندگان چین کے معاشی نکتہ نظر کے بارے میں پراعتماد ہیں اور انہیں توقع ہے کہ چین عالمی معاشی نمو کے انجن کے طور پر کلیدی کردار ادا کرے گا اور عالمی معیشت میں مزید یقین کا باعث بنے گا ۔ سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں معیشت میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ، جس میں نئے قائم کردہ غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں کی تعداد میں مسلسل اور کھپت کی نمو میں نمایاں اضافہ ہوا جب کہ سامان کی تجارت میں مضبوط نمو دیکھی گئی ۔ سروے میں، 90.7 فیصد جواب دہندگان نے چین کی معیشت کی صلاحیت اور لچک کی تصدیق کی۔ 88.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ صارفین کی پالیسیاں ، جیسے پرانی مصنوعات کے لئے ٹریڈ ان پروگرام ، چین کی گھریلو کھپت کو متحرک کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ 89.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی معیشت کی مستحکم ترقی کے بغیر عالمی معاشی بحالی کامیاب نہیں ہوسکتی جبکہ 87.2 فیصد افراد چین کی اعلی سطح کے کھلے پن سے فائدہ اٹھانے اور اس کے ترقیاتی مواقع میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں ۔ بڑھتی ہوئی تجارتی تحفظ پسندی کے پس منظر میں ، چین کی جامع اقتصادی عالمگیریت کے فروغ کے حوالےسے سروے میں ، 91.9 فیصد جواب دہندگان نے جنوب-جنوب تعاون کو آگے بڑھانے میں چین کے عملی اقدامات کی تعریف کی۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا ، جس میں 24 گھنٹوں کے دوران 5142 سے زیادہ افراد نے رائے کا ظہار کیا
Trending
- چین اور امریکہ کے درمیان فوجی رابطوں کو مؤثر بنانے پر اتفاق
- تائیوان کے مشرق میں سمندری حد بندی سے متعلق مذاکرات میں چین کی شرکت ناگزیر ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت