بیجنگ (نمائندہ خصوصی) دنیا کے بلند ترین فوٹو وولٹک پراجیکٹ ، ہوادیائی چھائی پھنگ فوٹو وولٹک اسٹوریج پاور اسٹیشن کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آپریشن شروع ہوا۔اس منصوبے کا پہلا مرحلہ سطح سمندر سے 5,100 میٹر کی اونچائی پر ہے ،جب کہ دوسرے مرحلے کی سب سے زیادہ اونچائی 5،228 میٹر تک پہنچ گئی ہے جس نے ایک بار پھر چین کے فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن کی اونچائی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ چھائی پھنگ فوٹو وولٹک اسٹوریج پاور اسٹیشن کا دوسرا مرحلہ چین کے شی زانگ خوداختیارعلاقے کے شہر شان نان کے ضلع نائی دونگ میں واقع ہے، جس کی نصب شدہ گنجائش 100،000 کلوواٹ اوررقبہ تقریباً 2،000 مو ہے۔اس سائٹ کی شمسی توانائی چین کے قومی معیار کے مطابق سب سے زیادہ ہے ۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ 2023 کے آخر میں فعال ہو چکا تھا جو اب تک 60 ملین کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ بجلی پیدا کر چکا ہے۔ اس منصوبے کے دو مراحل موسم سرما اور موسم بہار میں وسطی شی زانگ میں بجلی کی قلت کو مؤثر طریقے سے دور کریں گے۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے فعال ہونے کے بعد توقع ہے کہ سالانہ 155 ملین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی جائے گی جس سے 50 ہزار گھرانوں کی سالانہ بجلی کی طلب پوری کی جا سکے گی ۔ سالانہ پیدا ہونے والی بجلی 46 ہزار 700 ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور ایک لاکھ 1 ہزار 800 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے برابر ہے۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات