بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں کچھ دن پہلے سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایک غیر ملکی میڈیا کے تبصرے کے حوالے سے سوال کیا گیا ۔ تبصرے میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی معیشت کی بحالی سست روی کا شکار ہے اور گلوبلائزیشن کو بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے، اجلاس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ چین اب بھی عالمی اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا انجن ہے اور عالمی اقتصادی ترقی میں رہنما کی حیثیت سے چین کی پوزیشن مستحکم رہے گی۔جمعرات کے روزاس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کے رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جو چین کے لیے مواقعوں کے اشتراک اور دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کا سب سے بڑا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مثبت معاشی ترقی اور کھلے پن کو فروغ دینا جاری رکھے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم چین میں سرمایہ کاری کے لئے مزید غیر ملکی دوستوں کا بھی خیرمقدم کریں گے ۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات