بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین 2025 میں پانچ پہلوؤں میں زیادہ فعال مالی پالیسیوں کو نافذ کرے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو صحیح معنوں میں آگے بڑھائےگا۔منگل کے روز چین کے وزیر خزانہ لان فو آن نے کہا کہ اگلے سال چین مالی خسارے کی شرح کو بڑھا کر اخراجات کی شدت اور رفتار کو تیز تر کرےگا۔مزید بڑے پیمانے پر سرکاری بانڈز کا انتظام کیا جائےگا تاکہ مستحکم ترقی اور ساختی ایڈجسٹمنٹ کو حمایت فراہم کی جائے۔اخراجات کی ساخت کو بھرپور طریقے سے بہتر بنایا جائےگا اور درست سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے، کھپت کو فروغ دینے، اور ترقیاتی امکانات پر زیادہ توجہ دی جائےگی۔چین کلیدی شعبوں میں خطرات کی روک تھام اور حل کے لئے کوششیں جاری رکھےگا اور مالی پالیسیوں کے ہموار نفاذ اور مستحکم ترقی کو فروغ دےگا.اس کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کو ٹرانسفر پیمنٹ میں مزید اضافہ کیا جائےگا اور مقامی مالی وسائل میں اضافہ کیا جائےگا تاکہ لوگوں کے بنیادی ذریعہ معاش، بنیادی آمدنی اور بنیادی آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ چینی وزیر خزانہ لان فو آن کا کہنا تھا کہ 2025 میں تمام سطحوں پر مالیاتی محکموں کو مالی اور محصولات کے نظام میں اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنا ہوگا، مقامی حکومتوں کے قرضوں کے خطرات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائےگا ، مالیات اور اکاؤنٹنگ کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائےگا اور مالی حکمرانی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائےگا.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز