بیجنگ (نمائندہ خصوصی) 3 چینی صدر شی جن پھنگ نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر امریکی صدر جو بائیڈن کو تعزیتی پیغام بھیجا جس میں سابق صدر کے انتقال پر گہری تعزیت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ سابق صدر جمی کارٹر چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے پروموٹر اور فیصلہ ساز تھے اور انہوں نے طویل عرصے تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔امریکہ اور چین کے تعلقات دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات میں سے ایک ہیں۔ چین دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات پر توجہ مرکوز کرنے، بین الاقوامی برادری کی عالمگیر توقعات کے مطابق کام کرنے اور چین اور امریکہ کے تعلقات کو استحکام اور پائیداری کے صحیح راستے پر آگے بڑھانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے.
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات