بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا اسٹیٹ گرڈ نے اعلان کیا کہ دنیا کا سب سے بڑا پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن اسٹیٹ گرڈ حہ بے فنگ نینگ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن کی آخری متغیر اسپیڈ یونٹ کو باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن میں ڈال دیا گیا، اور فنگ نینگ پاور اسٹیشن مکمل طور پر آپریشنل ہو چکا ہے۔فنگ نینگ پاور اسٹیشن مکمل آپریشنل ہونے کے بعد، 480,800 ٹن معیاری کوئلے کی بچت کر سکتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 1.2 ملین ٹن تک کم کیا جا سکتا ہے ۔فنگ نینگ پاور اسٹیشن کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 3.6 ملین کلوواٹ ہے،جس کی سالانہ ڈیزائن کردہ بجلی کی پیداواری صلاحیت 6.612 بلین کلو واٹ گھنٹے ہے اور سالانہ پمپڈ پاور جنریشن 8.716 بلین کلو واٹ گھنٹے ہے۔ دسمبر 2021 میں پہلے یونٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد سے، فنگ نینگ پاور اسٹیشن نے کل 8.616 بلین کلو واٹ گھنٹے کی بجلی پیدا کی ہے۔30 دسمبر تک، سنکیانگ کی نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 100 ملین کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے، جو خطے کی کل نصب شدہ بجلی کی صلاحیت کا 55 فیصد ہے۔ سنکیانگ کی نئی شامل کردہ قابل تجدید توانائی کی تنصیب کی صلاحیت اس سال 35.57 ملین کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے، جو چین میں پہلے نمبر پر ہے.
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات