بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے سالِ نو کی تقریب کا اہتمام کیا۔ منگل کے روز چینی صدر شی جن پھنگ اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ سمیت سی پی سی اور چینی حکومت کے دیگر رہنماوں نے مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں، مرکزی اور ریاستی اداروں کے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار ان اور دارالحکومت میں تمام قومیتی گروہوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چینی طرز کی جدیدیت کے عمل میں ہموار ترقی کے ساتھ ساتھ مختلف چیلجز بھی موجود ہیں ۔ ہم مضبوط حکمت عملی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام عوام کی مشترکہ جدوجہد کے ذریعے قومی احیا کے مقصد کی تکمیل کریں گے۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سال 2024 ، چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف کی تکمیل کے لئے ایک اہم سال رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، ہم نے پورے سال کے لئے معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری میں نئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں.گزشتہ سال ترقیاتی عمل تیز تر رہا ، اور کامیابیاں حوصلہ افزا رہیں، جنھوں نے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے میں ہمارے عزم اور اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سی پی پی سی سی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر ایمانداری سے عمل درآمد کیا ہے، خصوصی مشاورتی اداروں کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا ہے ، اپنے اہم امور پر توجہ مرکوز کی ہے ، سیاسی مشاورت کا کردار مکمل طور پر نبھایا ہے ، اور پارٹی اور ریاست کے مقاصد کی ترقی میں نئے کردار ادا کیے ہیں جو قابل تحسین ہیں۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز