بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے سوئس کنفیڈریشن کی نئی صدر کیرن کیلر زوئٹر کو تہنیتی پیغام بھیجا اور انہیں سوئس کنفیڈریشن کی نئی صدر بننے پر مبارکباد دی۔جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 75 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے “مساوات، جدت طرازی اور جیت جیت” تعاون کے جذبے پر عمل پیرا رہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں نئی پیشرفت کی ہے۔شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سفارتی تعلقات کےقیام کی 75 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھا کر باہمی سیاسی اعتماد کو مزید بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور جدت طرازی پر مبنی چین-سوئٹزرلینڈ اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے مادام صدر کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید زیادہ فوائد پہنچائے جائیں.
Trending
- چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
- وزن کم کرنے والی دوا اوزمپیک کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ
- ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران متعدد ایشیائی ممالک کے لوگوں نے مل کر چینی نئے سال کا جشن منایا
- چین کی جانب سے متعلقہ پانیوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چینی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ، چینی وزارت خارجہ
- چین کی عالمی سیاحتی شہروں کے لئے بین الاقوامی معیار قائم کرنے میں پیش رفت
- چین کا ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ
- چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- وزیراعظم ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے کل یو اے ای جائیں گے
- جنوری 2025کے دوران ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ
- راکھی ساونت پاکستان آئیں گی؟ ہانیہ عامر نے بڑا اعلان کر دیا