بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ وانگ ای کے رواں سال کے لئے افریقہ کے پہلے دورے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای کا چار افریقی ممالک کا دورہ، 35 سال سے ہر سال سب سے پہلے افریقہ کا دورہ کرنے کی عمدہ روایت کا تسلسل ہے۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں صدر شی جن پھنگ نے تجویز پیش کی کہ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک کے ساتھ چین کے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات کی سطح تک بڑھایا جائے اور چین -افریقہ تعلقات کی مجموعی حیثیت کو نئے دور میں ہمہ گیر طریقے سے چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے تک بڑھایا جائے۔نمیبیا، کانگو (برازاویل)، چاڈ اور نائجیریا تمام چین کے دوست اور شراکت دار ممالک ہیں۔ وزیر خارجہ وانگ ای کے اس دورے کا مقصد چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کو فروغ دینا، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنا اور چین افریقہ تعلقات کی پائیدار اور گہری ترقی کو فروغ دینا ہے.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز