بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا-افریقہ لینگویجز پروگرام سینٹر نے”کلاسکس میں چینی تصورات “کا تیسرا سیزن پیش کیا، جو جمعہ کے روز سی جی ٹی این کثیر لسانی پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا ، اور کئی ممالک میں مین اسٹریم ٹی وی اسٹیشنوں پر نشر کیا جائے گا۔ اس سیزن کا پروگرام تین اقساط پر مشتمل ہے، جس میں نئے دور میں چین کی حکمرانی کی حکمت عملی میں شامل نظریاتی طاقت اور روایتی اقدار کی نمائش اور ایک حقیقی چین کو دکھایا گیا ہے۔ اس پروگرام کو چین کے صوبہ فوجیان کے شہر سان منگ میں فلمایا گیا تھا اور اس نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر چین کو فیلڈ ریسرچ کرنے اور چین کی جدید طرز حکمرانی کے عملی معاملات کا تجزیہ کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔پروگرام کے میزبان، ترکیہ کے ماہر چین پروفیسر جیلائی نے پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد کہا کہ اس ثقافتی سفر نے انہیں “چین کی گہرائیوں” کو چھونے کا موقع دیا، وہ پرجوش اور سادہ مقامی باشندوں اور خوشحال اور ترقی پذیر سماج سے بہت متاثر ہوئے۔ ان کا ماننا ہے کہ دورِ حاضر کی چین کی دانشمندی قدیم زمانے کی چار عظیم ایجادات کی طرح چینی تہذیب کی بنی نو انسان کی ترقی کے لئےمسلسل خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز