بیجنگ (نمائندہخصوصی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شی زانگ خوداختیار علاقے میں آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کے متعلقہ محکموں نے قومی سطح پر سیکنڈ لیول ایمرجنسی رسپانس کا آغاز کر دیا ہے اور زلزلے کے بعد امدادی کام منظم انداز میں کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آفت زدہ علاقے میں پہنچ چکی ہے۔ ڈنگری کاؤنٹی میں زلزلے سے تباہ ہونے والی تمام سڑکوں کو آمدو رفت کے لئے بحال کر دیا گیا ہے اور ڈنگری کاؤنٹی کی کاؤنٹی سیٹ اور کئی قصبوں میں بجلی کی فراہمی بھی بحال کر دی گئی ہے۔ساتھ ہی آفت زدہ علاقے میں مواصلاتی سگنلز کی بحالی بھی ہو چکی ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آفت زدہ علاقے کے عوام اس قدرتی آفت پر قابو پالیں گے اور جلد ہی اپنے گھروں کی تعمیر نو میں کامیاب ہوں گے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز