بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای افریقہ کے دورے سے ملک واپسی پر مالدیپ میں رکے اور مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے دوستانہ ملاقات کی۔ہفتہ کے روز اس موقع پر محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ ہمیشہ چین کا قریبی شراکت دار بننے، اپنی روایتی دوستی کو مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ مالدیپ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین۔مالدیپ تعاون نے چھوٹے بڑے ممالک کے درمیان باہمی احترام، مساوات اور مشترکہ ترقی کی مثال قائم کی ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح مالدیپ کی قومی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ اور فعال طور پر اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں حمایت کرے گا۔ چین مالدیپ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ تین گلوبل انیشی ایٹوز کو نافذ کیا جا سکے، منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے اور مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جا سکے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز