بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش 14 جنوری کو شروع ہو کر کل 40 دن جاری رہتے ہوئے 22 فروری کو ختم ہو گا۔ قومی ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے اور یومیہ اوسطاً تعداد 12.75 ملین مسافروں کی ہو سکتی ہے ۔ 14 جنوری کو اس سفری رش کے آغاز کا پہلا دن ہے اور اس دن قومی ریلوے سے 10.3 ملین مسافروں کی آؐمدو رفت متوقع ہے ۔
چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پیسنجر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج کے مطابق اس سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے 8 دن کی چھٹی ہوگی اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی میں مکمل طور پر نرمی ہوگی ۔عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں اسپرنگ فیسٹیول کی شمولیت کے بعد یہ پہلا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش ہوگا جس کے دوران لوگ سفر کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور توقع ہے کہ مسافروں کا بہاؤ بتدریج بڑھے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز