بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی صدرشی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے 10 سے 11 فروری تک پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں، نائب وزیر اعظم نے زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ نے عالمی مصنوعی ذہانت گورننس انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی، جس نے چینی حل کو آگے بڑھایا اور وقت کے اہم مسائل میں چینی دانشمندی کے تحت حصہ ڈالا ہے۔ اجلاس میں موجود تمام فریقوں نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں چین کی کامیابیوں، اس کے گورننس تصورات اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کو سراہا۔سمٹ کے دوران ” انسان اور کرہ ارض کے بہترین مفاد میں پائیدار مصنوعی ذہانت کے فروغ کے بارے میں بیان” پر مبنی نتائج کی دستاویز جاری کی گئی، جس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے “مصنوعی ذہانت میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے” کی قرارداد منظور کرنے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا گیا اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ 2025 میں چین کی میزبانی میں ہونے والی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس سنگ میل اہمیت کی حامل ہو گی۔چین وسیع مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ فوائد کے اصول کو برقرار رکھے گا، تمام فریقوں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائے گا اور عالمی ترقی کی بہتر خدمت اور انسانی بہبود کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت کو فروغ دے گا.
Trending
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت
- چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی آپریشن مئی میں مستحکم رہا
- مستقبل کی صنعتوں کی ترقی میں عمدہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے، چینی صدر