لندن (نیوز ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لامی کے ساتھ 10ویں چین-برطانیہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روز فریقین نے دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے اگلے مرحلے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق رائے حاصل کیا اور مختلف سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ فریقین جامع اور موثر انداز میں پیرس معاہدے کا عمل درآمد جاری رکھیں گے۔ فریقین نے یوکرین بحران اور وسطی ایشیا کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور برطانیہ کے درمیان بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا ہی صحیح انتخاب ہے جو دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے اور دنیا کے عمومی رجحان کے مطابق ہے۔ چین برطانیہ کو ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور بہتری کے رجحان کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔وانگ ای نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے چین اور برطانیہ کو کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے، آزاد تجارت کی حمایت کرنی چاہیے، عالمی ہاٹ ایشوز کے سیاسی حل کو آگے بڑھانا چاہئے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کو فروغ دینا چاہیے۔ وانگ ای نے تائیوان اور ہانگ کانگ جیسے معاملات پر چین کے موقف کی بھی گہرائی سے وضاحت کی۔لامی نے کہا کہ گزشتہ سال کے آخر میں صدر شی جن پھنگ کے ساتھ وزیر اعظم اسٹارمر کی کامیاب ملاقات کے بعد سے، برطانیہ اور چین نے مالیات اور دیگر شعبوں میں بات چیت اور تعاون میں مثبت پیش رفت کی ہے۔ برطانیہ چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعمیری بات چیت اور عملی تعاون کے لیے تیار ہے۔
Trending
- چین، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات
- “سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت
- چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی رجحان برقرار
- چین دنیا میں سبزہ کاری کی رفتار اور حجم کے لحاظ سے سرفہرست ملک بن گیا
- چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ، چینی میڈیا
- بی ایل اے سی پیک کو سبوتاژ، کابل حکام حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، منیر اکرم
- یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم
- این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی
- اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
- مرد اور عورت کے دماغ میں کتنا فرق ہوتا ہے؟