چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2025 میں چین میں کور سی پی آئی میں سال بہ سال اضافہ جاری رہا جبکہ پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جولائی کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر جون کی 0.1 فیصد کی گراوٹ سے جولائی میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اس میں سالانہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کور سی پی آئی، جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے، میں سال بہ سال 0.8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں لگاتار تین ماہ تک اضافہ ہوا ہے۔ موسمی عوامل اور بین الاقوامی تجارتی ماحول کی غیر یقینی صورتحال کے باعث صنعتی پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور مقامی مارکیٹ میں مسابقتی نظم و نسق میں مسلسل بہتری کی وجہ سے پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ میں جون کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور سال بہ سال 3.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز