چین اور امریکہ نے چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے اور 12 اگست 2025 سے کئی اقدامات کے نفاذ پر اتفاق کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اول، امریکہ 2 اپریل 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14257 میں چینی مصنوعات ، جن میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات شامل ہیں، پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا اور 12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایگزیکٹو آرڈر میں طے شدہ ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔
دوم ، چین ، ریاستی کونسل کے ٹیکسیشن کمیشن کے جاری کردہ 2025 نمبر 4 اعلان میں طے شدہ امریکی مصنوعات پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا،12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔ نیز جنیوا مشترکہ اعلامیے کے مطابق، امریکہ کے خلاف غیر محصولاتی جوابی اقدامات کو معطل یا منسوخ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا یا انہیں برقرار رکھے گا۔
چین۔امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات ، جنیوا مشترکہ اعلامیے کے تحت قائم کردہ میکانزم کے فریم ورک میں منعقد ہوئے۔مذاکرات میں چین کی نمائندگی نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی جبکہ امریکہ کی جانب سے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمیسن گریر شامل رہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز