سی جی ٹی این نے دوسری جنگ عظیم کے تاریخی تناظر اور چین کے عالمی کردار سے متعلق ایک عالمی سروے کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس سروے میں دنیا کے 40 ممالک سے 11,913 افراد نے حصہ لیا ، جس میں اہم ترقی یافتہ ممالک سمیت گلوبل ساوتھ کے ممالک شامل تھے۔
سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان کو چھوڑ کر دیگر 39 ممالک میں، 54.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ چین دوسری جنگِ عظیم کا اہم ایشیائی محاذ جنگ تھا۔ 50.8 فیصد کا ماننا تھا کہ چین نے ایشیائی ممالک کی فاشزم کے خلاف جدوجہد کو فعال طور پر سپورٹ کیا، جبکہ 54.1 فیصد نے عالمی فاشزم مخالف جنگ میں چین کی جانب سے بھاری قربانیوں اور کردار کو تسلیم کیا۔
عالمی سطح پر، 64.4 فیصد جواب دہندگان نے جاپانی حکومت کی جانب سے "یاسوکونی شرائن "کے دوروں کی مخالفت کی۔ 55.3 فیصد نے جاپان پر تاریخی ذمہ داری سے منہ موڑنے پر تنقید کی، 65.2 فیصد نے جاپان کی جانب سے تاریخ کی نصابی کتابوں میں تحریف کی مخالفت کی، اور 65.7 فیصد نے جاپانی حکومت سے متاثرہ ممالک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
عالمی جواب دہندگان میں سے 63.9 فیصد کا خیال تھا کہ امریکہ جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والے عالمی نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا فریق ہے، لیکن اب اس کا اپنا رویہ اسی عالمی نظام کو تباہ کر رہا ہے جو اس نے خود تعمیر کیا تھا۔ 58.9 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ امریکہ موجودہ عالمی نظام اور عالمی گورننس کا سب سے بڑا تخریب کار بن چکا ہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
Prev Post