امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ واشنگٹن ڈی سی میں تمام بے گھر افراد کو بے دخل کریں گے۔چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 78.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ یہ اقدام بنیادی طور پر عوامی سلامتی کے مسئلے کو حل نہیں کر سکتا۔
سروے میں 92 فیصد جواب دہندگان امریکی معاشرے میں سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بہت فکرمند ہیں۔ 81.7 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ پرتشدد جرائم اور بے گھری امریکہ کے اہم شہروں میں عام ہے اور یہ ایک "امریکی بیماری” بن چکی ہے جس کا علاج کرنا مشکل ہے۔ 88.4 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ بے گھر افراد اور تارکین وطن امریکہ میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان لڑائی کا "شکار” بن گئے ہیں۔ 83.3 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ڈیموکریٹک عہدیداروں کی حکمرانی کی صلاحیت پر حملہ کرکے اپنا اثر و رسوخ ظاہر کرنا چاہتی ہے اور اس طرح اگلے سال کے آخر میں منعقد ہونے والے وسط مدتی انتخابات کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔
یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 7,602 انٹرنیٹ صارفین نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رائے کا اظہار کیا
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت