سی جی ٹی این کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ ممالک کے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو شامل کیا گیا۔سروے نتائج کے مطابق "دو پہاڑوں” کے نظریے کو بین الاقوامی پزیرائی ملی ہے۔
81.6 فیصد عالمی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ "دو پہاڑوں” کا نظریہ روایتی "پہلے ترقی کرو، صفائی بعد میں” کی ترقیاتی سوچ کی نفی کرتا ہے ۔50.7 فیصد عالمی جواب دہندگان چین کے ماحول کے تحفظ کے لیے اداروں اور قانون کی حکمرانی پر انحصار کرنے کے طریقہ کار کی تائید کرتے ہیں۔
"دو پہاڑوں” کے نظریے کو تمام عمر کے گروپس میں وسیع پزیرائی ملی، 25تا 34 سال کی عمر کے نوجوانوں میں اسے خاص طور پر سراہا گیا۔سروے میں شامل افراد نے چین کی سبز ترقی کی پالیسیوں کو بھی خوب سراہا۔مختلف شعبوں میں چین کی ماحولیاتی کوششوں کے جائزے میں، عالمی جواب دہندگان کے 73.8 فیصد نے توانائی کی منتقلی ،73.2 فیصد نے توانائی کی بچت اور اخراج میں کمی اور 68 فیصد نے شجرکاری کی کوششوں کی تعریف کی ۔ اس کے علاوہ، پانی کے وسائل کا تحفظ، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، صحرا زدگی پر قابو، چراگاہوں کا تحفظ، اور بین الاقوامی تعاون کو 60 فیصد سے زائد افراد نے سراہا
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز