چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے قازان میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی ، جو چین بھارت تعلقات کی دوبارہ شروعات کیلئے رہنما ثابت ہوئی۔ رواں سال چین-بھارت سفارتی تعلقات کے قیام کا 75 واں سال ہے۔فریقین کو درست اسٹریٹجک ادراک کا تعین کرنا ہوگا، ایک دوسرے کو شراکت دار اور مواقع کے طور پر دیکھنا ہوگا، اور اپنے قیمتی وسائل کو ترقی پر مرکوز کرنا چاہئے۔ چین اور بھارت دونوں ممالک کو اعتماد کی بحالی ، مداخلت کو ختم کرنے ، تعاون بڑھانے ، اور چین-بھارت تعلقات کی بہتری کو مستحکم کرنا ہوگا ، تاکہ ایشیاء اور دنیا کو یقینی اور مستحکم حالات فراہم کیے جا سکیں جو وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان اسٹریٹجک ادراک میں بہتری بہت اہم ہے۔ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ بھارت، چین کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد ، اقتصادی و تجارتی سمیت باہمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور سرحدی علاقے میں پر امن ماحول کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت، شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیان جن سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور برکس سمیت کثیر الجہتی میکنزم میں چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز