چین کی وزارت تجارت کی اطلاع کے مطابق، حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے اور اشیاء کی تجارت کا پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ رواں سال جنوری سے جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی اشیاء کی تجارت 293.18 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو سال بہ سال 1.8 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم یکے بعد دیگرے 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کرتے ہوئے 2024 میں 512.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو سال بہ سال 2.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
2024 میں چین کی دیگر رکن ممالک سے سرحد پار ای کامرس درآمدات میں سال بہ سال 34 فیصد اضافہ ہوا اور ای کامرس چینلز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ معیار کی اسپیشلٹی مصنوعات چینی مارکیٹ میں داخل ہوئیں۔
اس کے ساتھ ساتھ رکن ممالک میں سرمایہ کاری اور اقتصادی و تکنیکی تعاون بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سال جولائی تک،ایس سی او کے دیگر رکن ممالک میں چین کی جانب سے مختلف صنعتو ں میں براہ راست سرمایہ کاری 40 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، اور سرمایہ کاری کے منصوبے آہستہ آہستہ روایتی شعبوں جیسے توانائی ، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے ڈیجیٹل معیشت اور سبز ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی جانب پھیل رہے ہیں
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم