چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی تنظیم کی حیثیت سے رکن ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی اور باہمی رابطے کو بھی فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ایس سی او کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 6 سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے اور حالیہ عرصے میں مزید ممالک نے اس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو اس تنظیم کی مقبولیت اور مستقبل کی ممکنہ قوت پر اعتماد کا ووٹ ہے۔
انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ چین نے ایس سی او کے موجودہ صدر کی حیثیت سے متعدد عملی اقدامات کی بدولت تنظیم کی ترقی کی قیادت کی ہے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت میں اضافہ جاری رہے گا اور یہ کثیرالجہتی ، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ خوشحالی میں رہنما بنے گی
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز